شمیر میں جاری کشیدہ ماحول پر ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین
نے اپنی رائے رکھی ہے۔ اظہر الدین نے بدھ کو کہا کہ پتھراؤ کرنے سے جموں
وکشمیر کا بھلا نہیں ہونے والا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کی بجائے
ریاست کے نوجوانوں کو اپنی توانائی تخلیقی کاموں پر صرف کرنی چاہئے۔
اظہر الدین نے ریاست کے لوگوں تک پہنچنے کے لئے ایک سیاسی پہل کرنے کی بھی
وکالت کی۔ کشمیر کے بارہمولہ میں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بات
کہی۔ سابق کپتان نے کہا کہ ہاں ایک سیاسی پہل کرنی چاہیے ، کیونکہ اگر آپ
ایسا نہیں کریں گے ، تو آپ کو ایسے مسائل کا
سامنا کرتے رہنا پڑے گا۔
کرکٹر نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو پتھراؤ سے فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں
نے کہا کہ میں مکمل طور پر پتھراؤ کے خلاف ہوں، خدا نے آپ کو جوانی دی ہے
لیکن آپ پتھراؤ کر کے اسے برباد کر رہے ہیں، آپ کیا حاصل کریں گے؟ آپ
ایک سال، دو سال پتھر پھینکیں گے، اس کے بعد کیا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ آپ اپنی جوانی کو کچھ اچھے کام میں لگائیں ، اپنی صلاحیت
کو نكھاریں اور تعلیم حاصل کریں ، اس سے آپ کو پتہ چلے گا کہ کیا صحیح ہے
اور کیا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ پڑھتے لکھتے نہیں ہیں ، تو ان کو
کسی کے ذریعے غلط راہ دکھانے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔